کسی کے لئے کوئی استثنیٰ کسی بھی صورت میسر نہیںچیف جسٹس

آئین سے انحراف کرنے والے ماضی کے عفریتوں کا راستہ روک دیا گیاہے۔


ویب ڈیسک December 08, 2012
آج کا پاکستان ایک نیا پاکستان ہےجہاں فرسودہ روایات گرا دی گئی ہیں، چیف جسٹس ۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے لئے کوئی استثنیٰ کسی بھی صورت میسر نہیں۔

اسلام آباد میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین سے انحراف کرنے والے ماضی کے عفریتوں کا راستہ روک دیا گیاہے،آج کا پاکستان ایک نیا پاکستان ہے جہاں فرسودہ روایات گرا دی گئی ہیں اب ایک ایک کرکے آئین سے انحراف کرنے والےعفریتوں کو ختم کیاجارہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کے لئے کوئی استثنیٰ کسی بھی صورت میں میسر نہیں، تمام لوگوں کو اگر مگر کے بغیر ملک میں آئینی صورتحال کی تبدیلی کو ماننا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے اپنے فیصلوں سے واضح کردیا کہ تمام عام اور خاص کو قانون کی پابندی کرنا ہو گی۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا وکلا تحریک نے ملک میں آ ئین اور قانون کی بالادستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں