میاں چنوں میں غیرت کے نام پر 3 بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل

خالدہ اور اس کے آشنا مختار احمد کو قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں


ویب ڈیسک September 15, 2016
خالدہ اور اس کے آشنا کو باپ، شوہر اور بھائی نے مل کر قتل کیا، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدر آباد میں ناجائز تعلقات کے شبے میں 3 بچوں کی ماں اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے حیدرآباد چک نمبر 56 کی رہائشی خالدہ کے مختار احمد نامی شخص کے ساتھ ناجائز مراسم چلے آ رہے تھے اور گھر والے پہلے بھی خالدہ کو اس قسم کی حرکات سے روک چکے تھے لیکن گزشتہ رات گئے جب مختار اپنی محبوبہ کو ملنے گھر آیا تو لڑکی کے والد ریاض، خاوند جاوید اور بھائی شہباز نے دونوں کو پکڑ کر درخت کے ساتھ لٹکایا اور دونوں کو گلے میں پھندے ڈال کر پھانسی دے دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالدہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کے اپنے ماموں زاد کزن مختار احمد سے مراسم تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ تلمبہ کی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے اطراف جرم کرلیا یے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے تلمبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں