اوگرانے ایل پی جی کی قیمت 125روپے فی کلومقررکردی

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر 1479 روپے میں میسرہوگا ۔


ویب ڈیسک December 08, 2012
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں تین دفعہ اضافہ کیا گیا تھا ، فوٹو : فائل

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرکے فی کلوقیمت 125روپے فی کلو گرام مقررکردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 15روپے کمی کی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 140روپے فی کلو سے کم ہوکر125روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر 1479 روپے میں میسرہوگا ۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں تین دفعہ اضافہ کیا گیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں