سابق سی آئی اے اہلکار اسنورڈن کی زندگی پربننے والی فلم کل ریلیز ہوگی

اسنوڈن نے امریکی حکومت کی فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات منظرعام پرلا کر تہلکا مچادیا تھا۔

اسنوڈن نے امریکی حکومت کی فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات منظرعام پرلا کر تہلکا مچادیا تھا، فوٹو:فلم تشہیری پوسٹر

خفیہ امریکی دستاویزات منظر عام پر لانے والے سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کی زندگی پر بننے والی فلم ''اسنورڈن'' کل دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایڈورڈ اسنوڈن کی زندگی پر بننے والی فلم میں اسنورڈن کی تربیت سے لے کر سی آئی میں بھرتی ہونے ، خفیہ معلومات افشا کرنے اور اس کے بعد درپیش مشکلات کے سنسنی خیز واقعات پر بنائی گئی ہے جس میں ان کی پوری داستان کوانتہائی مہارت سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں اسنورڈن کا کردار اداکار جوزف گورڈن لیوٹ نے ادا کیا ہے جب کہ ہدایتکاری کے فرائض اولیور اسٹون نے سر انجام دیئے ہیں۔

فلم ''اسنورڈن '' کل دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی اور فلمی پنڈتوں نے فلم کے باکس آفس پر شاندار بزنس کی پیش گوئی کی ہے۔
Load Next Story