قلعہ سیف اللہ کے قریب15 نیٹو کنٹینرز لوٹ لئے گئے ڈرائیوروں کا احتجاج

واقعے کے خلاف ڈرائیوروں نے پاک افغان سرحد کے قریب سید حمید کراس پر کنٹینرز کھڑے کرکے احتجاج کیا۔


ویب ڈیسک December 08, 2012
پاکستان سے چمن سرحد کے راستے افغان صوبے قندھار میں بھی نیٹو افواج کو رسد فراہم کی جاتی ہے۔

NEW DEHLI:

میزئی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے افغانستان جانے والے 15 نیٹو کنٹینرز اور ان کے ڈرائیورز کو لوٹ لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے افغانستان جانے والے نیٹو کو رسد پہنچانے والے 15 کنٹینرز کو لوٹ لیا گیا، اس موقع پر شر پسندوں نے ڈرائیوروں سے بھی نقدی اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعے کے خلاف ڈرائیوروں نے پاک افغان سرحد کے قریب سید حمید کراس پر کنٹینرز کھڑے کرکے احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔


واضح رہے کہ پاکستان سے چمن سرحد کے راستے افغان صوبے قندھار میں نیٹو افواج کو رسد فراہم کی جاتی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو کنٹینرز اور آئل ٹینکرز میں لوٹ مار اور انہیں نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں