ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے ٹیم کیلئے ابتدائی 20 کھلاڑیوں کی فہرست بورڈ کے حوالے
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قیادت اظہر علی ہی کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 20 کھلاڑیوں کی فہرست بورڈ کے حوالے کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست کے بعد اب قومی ٹیم کا امتحان ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 23 ستمبر سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا جب کہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز نے باہمی مشاورت کے بعد 20 کھلاڑیوں کی فہرست بورڈ کے حوالے کردی۔
ذرائع کے مطابق تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ ابھی مکمل فٹ نہیں اس لیے ان کانام ابتدائی فہرست میں موجود نہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں صرف کپتان اظہر علی کو ہی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے کیوں کہ بورڈ حکام نے سلیکٹرز کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قیادت اظہر علی ہی کریں گے اس لئے ان سے مشاورت کر کے بہترین ٹیم تیار کی جائے۔
سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بڑی تعداد نے بورڈ کو کپتان تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جب کہ کپتان اظہرعلی کو کوچ مکی آرتھر کی حمایت بھی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا آغاز 23 ستمبرسے ہوگا جب کہ مہمان ٹیم دبئی پہنچ گئی۔