پورٹوریکو کی ملکہ حسن کرستھیلی اپنا مقدمہ ہارگئیں

کرستھیلی کیرائڈ نے مس یونیورس مقابلے کیلیے طے شدہ سیلون میں جانے سے انکار کیا


Online September 16, 2016
کرستھیلی کیرائڈ نے مس یونیورس مقابلے کیلیے طے شدہ سیلون میں جانے سے انکار کیا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پورٹو ریکو کی ملکہ حسن کرستھیلی کیرائڈ اپنے حسن کے تاج کی واپسی کا مقدمہ ہارگئی ہیں ان سے یہ خطاب ان کے خراب سلوک کے سبب چھین لیا گیا تھا ۔

جج نے یہ فیصلہ سنایا کہ کیرائڈ نے مس یونیورس کے مقابلے کے لیے پورٹو ریکو کی نمائندگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے انھوں نے ایک طے شدہ بالوں کے سیلون میں جانے سے انکار کیا اور ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے سے قاصر رہیں کیونکہ ان کے مطابق ٹریفک بہت خراب تھاایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس مقدمے میں پورٹو ریکو کے عوام کی خاصی دلچسپی تھی، یہاں تک کہ ٹی وی اسٹیشنز اپنے باقاعدہ پروگرامز روک روک کر درمیان میں عدالتی کاروائی اور ان کے بیان دکھاتے رہے پورٹو ریکو کی سپریم کورٹ کے جج ایڈوارڈو ریبولو نے کیرائڈ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ کیرائڈ نے اخبار کے ساتھ انٹرویو کے دوران مختصر اور روکھے جوابات دیے اور انھیں کیمرے سے رغبت نہیں ہے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کیرائڈ نے ان کے لیے حاصل کیے جانے والے سیلون کی خدمات کے بدلے اپنے ہی اسٹائلسٹ کا استعمال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |