وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات دورہ امریکا سے متعلق اہم امور پر مشاورت

وزیر اعظم کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری آپریشنزپراطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک September 16, 2016
ملاقات میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتوں پربھی بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورت حال سمیت وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی داخلی و خارجی صورت پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے

ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں