قومی کرکٹر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

محمد عرفان نے اپنے والد کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی ہے۔

محمد عرفان نے اپنے والد کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے۔ محمد عرفان کے والد گزشتہ 8 روزسے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی۔




محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
Load Next Story