سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم کی اہلیت کو چیلنج کردیا
وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے لندن میں جائیداد بنائیں، درخواست کا متن
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ افتحارمحمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ وزیراعظم نے لندن میں جائیداد بنائیں لیکن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : افتخار چوہدری کا بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرایا مگر شنوائی نہیں ہوئی اور اسپیکر نے ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا لہذا عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم کو کالعدم قراردے کر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کا آغاز کرے۔