لاہور میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی
دہشت گردلاہورمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہےتھےجس میں اہم تنصیبات سمیت اعلی افسران کونشانہ بنانا شامل تھا، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے مون مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
لاہور میں مون مارکیٹ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سید عبدالعالم، حفیظ الرحمان، نثار احمد اور تصور امین کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے جس میں اہم تنصیبات سمیت اعلی افسران کو نشانا بنانا شامل تھا جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد ،8 سیفٹی فیوز اور 4 ڈیٹو نیٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔