لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج پشاورمیں واپڈادفترکاسامان نذرآتش

مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد میں پولیس سے جھڑپیں، متعدد زخمی

مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد میں پولیس سے جھڑپیں، متعدد زخمی. فائل فوٹو

رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، سحری اور افطار کے دوران بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پر عوام احتجاجاً سڑکوں پر آگئے ہیں، پھولنگر اور پشاور میں طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف شہریوں نے واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول کر سامان کو آگ لگادی، اسلام آباد کے مکینوں نے علی پور اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا،


پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تو شدید تصادم ہوگیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور پولیس کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، ملتان میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بجلی کے کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے ملتان روڈ بلاک کر کے لیسکو دفتر کا فرنیچر اور تمام ریکارڈ جلادیا،

آن لائن کے مطابق پنڈی گھیب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر روزہ داروں نے اخلاص چوک سے راولپنڈی اور کوہاٹ جانے والی مرکزی شاہراہ کو ٹائر جلا کر مکمل طور پر بند کردیا، ہنگو میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
Load Next Story