12مئی کے ملزمان کے شبہے میں خواجہ اظہار کے گھر چھاپہ مارا معطل ایس ایس پی ملیر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کو معطل کردیا،ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس


ویب ڈیسک September 16, 2016
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار کو معطل کردیا،ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس فوٹو:فائل

معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ 12 مئی کے ملزمان کے شبہے میں رہنما ایم کیوایم اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپا مارا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر پولیس کے چھاپے کا معاملہ عجیب وغریب صورتحال اختیار کرگیا، ایک طرف معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تو دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے راؤ انوار سمیت ایس ایچ او سہراب گوٹھ کوبھی معطل کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رہنما ایم کیوایم اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر چھاپہ

معطل ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ خواجہ ظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ 12 مئی کے ملزمان کی موجودگی کے شبے میں مارا کیونکہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان خواجہ اظہارالحسن کےگھر پر چھپے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔