عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی  شخصیت ہی بدل ڈالی

مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔


ویب ڈیسک September 16, 2016
مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ''وانٹڈ'' میں مدمقابل کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔



بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں فلم ''ٹارزن'' سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی یہی نہیں انہیں بہترین اداکاری پر کئی فلمی ایوارڈ بھی دیئے گئے جب کہ اداکارہ نے پہلی ہی فلم سے کامیابی کا سفرکا آغاز کیا۔

اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''شادی نمبر 1''،''سلام عشق''،''نو اسموکنگ''،''سنڈے''اور ''وانٹڈ''شامل ہیں جب کہ اداکارہ نے سلمان خان، اجے دیوگن، جان ابراہیم سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا اب آسان نہیں



بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2009 میں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم 2013 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہوگئی ہیں۔



بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ فلمی دنیا سے دوری کے بعد سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کے بعد اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں جس میں ان کی بدلی ہوئی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''عاشقی'' کی ہیروئن انو اگروال کی شخصیت ہی بدل گئی



اداکارہ کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ان کے مداح بھی اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر حیران ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی تصاویر کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔