تربیتی افسران کوانسانی حقوق کی رہنمائی فراہم کی جائےآئی جی

فیاض لغاری نے ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل کو پولیس کا فوکل پرسن نامزد کردیا.


Staff Reporter December 09, 2012
فیاض لغاری نے ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل کو پولیس کا فوکل پرسن نامزد کردیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل عمران شوکت کو فوری طور پر سندھ پولیس کا فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ صوبے اور شہروں میں امن و امان کی صورتحال،حالات اور واقعات سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام الناس کو درست معلومات کی فراہمی اور افواہوں کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،انھوں نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ پولیس ڈویژن ، تھانہ جات ، ہیڈکوارٹرز سیکیورٹی زونز اور پولیس کے دیگر شعبوں میں تعینات انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے تربیت یافتہ پولیس افسران اور جوانوں کی فہرست ترتیب دی جائے تاکہ امن و امان کے حالات یا ممکنہ ہنگامی صورتحال پر کنٹرول کے لیے ان کی بھر پور معاونت کے عمل کی یقینی بنایا جا سکے۔

06

انھوں نے ہدایات دیں کہ تربیتی مراکز میں پولیس افسران کی آپریشنل ، انویسٹی گیشن وفاداریوں کے حوالے سے تربیت کے ساتھ ساتھ پولیس نصاب میں شامل خواتین، بچوں، انسانی حقوق سے متعلق اور دیگر کورسز میں بھی ان کی بھرپور رہنمائی کے جائے تاکہ عملی زندگی میں وہ اپنے تمام تر فرائض میں مثبت رویوں حسن سلوک اور غیر جانبداری کو اہمیت دیتے ہوئے پولیس کے مورال میں اضافہ اور پولیس میں عوام کے اعتماد کی بحالی کا سبب بن سکیں جو بلاشبہ پر امن معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں