فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کا گانا سوشل میڈیا پر مقبولیت کی انتہا کو پہنچ گیا

یوٹیوب پرفلم کے گیت کو 10 دن میں ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


ویب ڈیسک September 16, 2016
یوٹیوب پرفلم کے گیت کو 10 دن میں ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ فوٹو:تشہیری پوسٹر

KARACHI: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور 10 روز میں ہی ایک کروڑ سے زائد افراد یوٹیوب پر اسے دیکھ چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوچکی ہے جس میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے کے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی اور اجے دیوگن کی جانب سے کرن جوہر پر ان کی فلم ''شیوے'' کو ناکام بنانے کے لیے پیسے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن اس سب کے باوجود فلم کے گیت سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان ناراض

ہدایت کارکرن جوہر نے سوشل میڈیا پر فلم ''اے دل ہے مشکل'' کا ٹائٹل سانگ شیئر کیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی جب کہ یوٹیوب پر فلم کے گیت کو 10 دن میں ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو کسی بھی فلم کے ٹائٹل سانگ کا منفرد ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب فلمی پنڈتوں نے فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی باکس آفس پر کامیابی کی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اجے دیوگن اور کرن جوہر کے درمیان تعلقات کشیدہ


واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' رواں سال 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔