دنیاکی10پرکشش اورمقبول خواتین میں شاملبہترین اورمعیاری کام پریقین رکھتی ہوںمہرین سید
اس اعزاز کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا تک مزیدروشن ہوا ہے جو میرے لیے باعث فخر ہے۔
پاکستان فیشن انڈسٹری پربرسوں سے راج کرنیوالی سُپرماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ میں نے کبھی پوزیشن کوسامنے رکھتے ہوئے کام نہیں کیا۔
میں نے ہمیشہ بہترین اورمعیاری کام پریقین رکھا ہے جس کی بدولت آج میرا شماردنیا کی پرکشش اورمقبول ترین شخصیات میں ہورہا ہے۔ یہ میرا نہیں بلکہ میرے ملک کااعزاز ہے ۔ اس اعزاز کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا تک مزیدروشن ہوا ہے جو میرے لیے باعث فخر ہے۔ ان خیالات کااظہار مہرین سید نے ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ بیوٹی برانڈ کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں ہالی وڈ اوربالی وڈ کی بہت سی معروف اداکارائیں اورماڈلز کو شامل کیا گیا تھا جب کہ پاکستان سے میراانتخاب کیا گیا۔
میرے مقابلے میں بالی وڈ کی معروف اداکارائیں کرینہ کپور، کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا، دیپکا پڈوکون، بپاشاباسو، سونم کپور سمیت دیگرشامل تھیں جب کہ دوسری جانب ہالی وڈ کی معروف حسینائوں اورماڈلز کی لمبی فہرست کوبھی اس سروے کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن دنیا بھر سے ملنے والی رائے کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیااورمیراانتخاب ایک مرتبہ پھردنیاکی بہترین دس پرکشش اورمقبول ترین خواتین کی فہرست میں ہواہے۔ دوبرس قبل بھی اسی طرح کاایک سروے ایشیاء کی پرکشش خواتین کے لیے ہوا تھا اس موقع پر بھی بالی وڈ کی بہت سی مقبول اداکارائوں کے مقابلے میںمجھے بہتر پوزیشن ملی تھی اور میں ٹاپ ٹین فہرست میں شامل تھی۔
اس حوالے سے پاکستان سمیت غیرملکی میڈیا نے بھی مجھے ملنے والے اعزاز پربہت سی خبریں شایع کیں اورہربارمیرے نام سے پہلے میرے پاک وطن کا نام لکھا گیا۔ جس کو دیکھ کرمیرا سرفخرسے بلند ہوگیا۔ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنے پروفیشن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کروں۔ بطورماڈل میں دنیا کے بہت سے ممالک میں ہونے والے فیشن شو میں پرفارم کرچکی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی طرف سے مجھے گزشتہ برس سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہی ہے۔
میں نے بھارت کے شہر دہلی، ممبئی، کولکتہ میں ہونیوالے متعدد فیشن شو میںپرفارم کرچکی ہوں اوراس دوران فلم انڈسٹری کے بہت سے معروف فنکاروں ، فلم سازوں اورہدایتکاروں سے ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔ میں نے اس دوران ہونے والی آفرزکوقبول کرنے سے ہمیشہ معذرت کی۔ اس کی بڑی وجہ میری فیشن انڈسٹری میں بے پناہ مصروفیت تھی اورمیرا یہ ماننا ہے کہ ہرکام کے لیے وقت مقررہوتا ہے۔ اسی لیے اب مجھے بالی وڈ کے ایک بہت بڑے فلم میکنگ بینرنے اہم رول میں سائن کرنے کے لیے رابطہ کیا تومیں نے اسے قبول کرلیا۔ فلم کی شوٹنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جب کہ ریلیزنگ کے لیے تشہیری مہم جلد چلائی جائے گی۔