سعودی عرب میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
ایئرپورٹ پرسجدہ ریز،رقت انگیزمناظر، ضابطے کی کارروائی کے بعدگھرجانے کی اجازت
سعودی عرب میں ریاض اور دمام میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جمعے کوسعودی ایئرلائن کی 2 پروازیں 500 مزدوروں کولے کر پاکستان پہنچ گئیں، پہلی فلائٹ صبح 5 بجے جبکہ دوسری فلائٹ دن2 بجے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادپہنچی۔ وزارت سمندرپارپاکستانیزکے ترجمان نے2 فلائٹس کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروںکی واپسی کا سلسلہ آئندہ چندروزتک جاری رہے گا۔
مذکورہ پاکستانیوں کو 3 گھنٹے سے زائد وقت تک ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پرگھرجانے کی اجازت دی گئی، پاکستانی محنت کشوں کومیڈیا سے اوجھل رکھ کر ایئرپورٹ کے احاطے سے نکالا گیا، متاثرہ پاکستانی مزدور ایئرپورٹ پرپہنچتے ہی سجدہ ریزہوگئے۔
متاثرہ پاکستانیوں کے استقبال کیلیے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی جواپنے پیاروں سے لپٹ کرروتے رہے، اس دوران رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔