ریلوے کی تمام مزدوریونین پر پابندی عائد نوٹیفکیشن جاری
پابندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریلوے کا پہیہ جام کر دیں گے، ریلوے ورکرز یونینز
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن تک مزدور یونینز پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ ریلوے کے ڈپٹی جنرل منیجر غلام فرید نے ریلوے کی تمام مزدور یونین پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن جمعے کو دن ساڑھے 12 بجے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور سے جاری کیا گیا ہے، یہ کام انھوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حکم پر کیا ہے، یہ بات ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محمد جنید اعوان نے ایکسپریس کو بتائی، انھوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے مزدور یونین پر پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ وہ محکمے کو با آسانی فروخت کر سکیں اور انھیں ریلوے ورکرز کی طرف سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ریلوے ورکرز یونین کے رہنما محمد جنید اعوان، امیر اعظم خان بونیری، محمد عارف مشوانی، اقبال تنولی، رانا شہزاد، عباس لغاری، مشتاق جدون اور ریلوے لوکو رنگ اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری شمس پرویز جٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس پابندی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے پہلے مرحلے پر ملک بھر کے ڈویژنل آفسز اور ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں احتجاجی جلسے کریں گے، اگر اس کے باوجود پابندی کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ریلوے کا پیہہ جام کر دیں گے، وفاقی وزیر ریلوے ریلوے کی زمین اور ٹرینوں کو اپنے لوگوں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ریلوے ورکرز یونین تھی۔