اوباما کا بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان
نیوانگلینڈ کے امریکی شمال مشرقی علاقے میں 12950مربع کلومیٹررقبے پرپھیلی ہوئی گھاٹیوں اور پہاڑیوں کو محفوظ بنایا جائیگا
امریکی صدر باراک اوباما نے بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نیو انگلینڈ کے امریکی شمال مشرقی علاقے میں تقریباً 12950 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی زیر زمین گھاٹیوں اور پہاڑیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
صدر اوباما نے گزشتہ روز ایک فرمان پر دستخط کیے جس کے تحت شمال مشرقی علاقے کو (کینینز اینڈ سی ماؤنٹس میرین نیشنل مونومنٹ) کا محفوظ مقامات کا درجہ مل گیا ہے۔ اس علاقے میں ماہی گیری، معدنیات کی تلاش اور ڈرلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم جھینگے اور 'ریڈ کریب' کی صنعتوں کو 7 برس کی چھوٹ دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سوچ قابل قبول نہیں کہ سمندر جہاں میں پیدا ہوا ایسا خطہ نہیں ہے جسے میں اپنے بچوں کیلیے محفوظ نہیں بنا سکتا۔
باراک اوباما نے کہا کہ اگر ہم ان سمندروں کو اپنی نسلوں کے لیے محفوظ چھوڑ جاتے ہیں تو پھر ہمیں جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ نئی آبی یادگار کے خطے میں پانی کا درجہ حرارت عالمی شرح کے مقابلے میں زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب 3 برس قبل عالمی اجلاس کا انعقاد ہوا تو حکومتوں اور مخیر حضرات نے 50 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے4 ارب ڈالر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔