افغانستان پولیس اہلکار کی فائرنگ 3 غیر ملکی کنٹریکٹر ہلاک

ایساف فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، افغان مترجم زخمی


ایکسپریس July 24, 2012
ایساف فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، افغان مترجم زخمی۔ فائل فوٹو

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 غیر ملکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ ان کا افغان مترجم زخمی ہوگیا۔ حملہ آور علاقائی پولیس کمانڈ کے لیے کام کرتا تھا اور اسے ایساف فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرکے موقع پر ہی مار دیا۔

ایساف کے ترجمان میجر ایڈم وجیک نے مزید بتایا کہ حملہ آور نے افغان فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے کنٹریکٹر عام شہری تھے تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تینوں امریکی شہری تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورغور صوبہ کا ایدی محمد نامی شخص تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں