کراچی کے واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

متحدہ رہنماؤں کے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطوں کا علم نہیں ہے، جان کربی

پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ بنیادوں پر حل کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ. فوٹو: فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے واقعات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت دو طرفہ بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کریں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار کی گرفتاری کے بعد رہائی

کراچی کے حالات اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جان کربی کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر تشدد کے واقعات میں متحدہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور ایم کیو ایم کے دفاتر کو بھی غیر قانونی سمجھ کر گرایا جا رہا ہے۔ متحدہ رہنماؤں کی امریکی محکمہ خارجہ سے رابطوں کا علم نہیں ہے اور ایسے واقعات میں ہم حکومت پاکستان سے رابطے میں ہوتے ہیں تاہم کراچی کے حالات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے صحافی کو مشورہ بھی دیا کہ مزید معلومات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کریں۔

Load Next Story