مہمند ایجنسی خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی علاقے میں کرفیو نافذ

مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے مبینہ بمبار کے جسم کے اعضا ہیڈ اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ فوٹو: آن لائن

گزشتہ روز تحصیل امبار میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی جب کہ علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی کے علاقے امبار کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ

دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ امبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضا شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں