حکومت کو ایک درآمدی کار پر 5 ہزار ڈالر نقصان ہو رہا ہے اقبال شاہ

ایک استعمال شدہ کار کے یونٹ پر9800 ڈالر کی نسبت ایک سی کے ڈی یونٹ کی درآمد پر صرف 4600 ڈالرخرچ کرتی ہے، اقبال حسین شاہ


Business Reporter December 09, 2012
ایک استعمال شدہ کار کے یونٹ پر9800 ڈالر کی نسبت ایک سی کے ڈی یونٹ کی درآمد پر صرف 4600 ڈالرخرچ کرتی ہے، اقبال حسین شاہ فوٹو: فائل

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرر اسمبلر ڈیلر ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے ڈی اے) کے نائب چیئرمین اقبال حسین شاہ نے کہا ہے کہ 5 سال پرانی استعمال شدہ کاروں کی درآمد بھی مقامی انڈسٹری اور صارفین کیلیے فائدہ مند نہیں۔

حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس بات کا احساس کریں کہ کوئی بھی غیرقانونی تجارت نہ صرف مقامی صنعت کے لیے تباہ کن ہوگی بلکہ اس کی ساکھ کو بھی متاثر کرے گی۔

انھوں نے خود ساختہ ڈیلر ایسوسی ایشن کے نمائندے کے اس بیان کو بھی معنی خیز قرار دیا جس میں کہا گیا کہ پرانی کاروں کی درآمد کی میعاد 5 سال سے 3 سال کرنے سے حکومت کو ٹیکس میں کمی کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آٹو صنعت زیادہ زرمبادلہ بچاتی ہے، ایک استعمال شدہ کار کے یونٹ پر 9800 ڈالر کی نسبت ایک سی کے ڈی یونٹ کی درآمد پر صرف 4600 ڈالر خرچ کرتی ہے اس طرح ایک درآمدی کار پر حکومت زرمبادلہ کی مد میں 5 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں