وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کریں گے۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
وزیراعظم نواز شریف 21 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے نیویارک کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف 19 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں انہیں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو دوٹوک انداز میں بیان کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکا کے دوران کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نیویارک میں کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کنیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جب کہ 19 ستمبر کو مہاجرین کے مسئلہ پر بلائے گئے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اجلاس میں وزیراعظم افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی پر بھی بات کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر اور حریت رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کر کے کشمیر کے معاملے پر مشاورت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |