اشتعال انگیز تقاریرکیس فاروق ستار اور نسرین جلیل کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے خواجہ اظہار الحسن ، مئیر وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کردی


ویب ڈیسک September 17, 2016
مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں خواجہ اظہار الحسن ، وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی ضمانت میں توسیع جب کہ فاروق ستار اور نسرین جلیل سمیت دیگر ملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم فاضل جج کی غیر حاضری کے باعث مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ہی 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک خواجہ اظہار الحسن ، مئیر وسیم اختر اور روئف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کردی جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور دیگر ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |