اپنی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا خواجہ اظہار الحسن

وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راؤ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے، رہنما ایم کیو ایم

راؤ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا، خواجہ اظہار الحسن فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ راؤ انوار نے گرفتاری کے وقت قانون کو پامال کیا۔ انہیں جرم بتانے کے بجائے کہا گیا کہ تم لوگوں نے جائیدادیں بنا لی ہیں اور ارب پتی ہوگئے ہو، انہیں آخر تک یہ نہیں بتایا کہ کس الزام میں گرفتار کیا گیا لیکن جس گاڑی میں انہیں لے جایا گیا اس کے وائر لیس پر کسی کو مسلسل ان کی گرفتاری اور جرم سے متعلق آگاہ کیا جارہا تھا، راؤ انوار انہیں ٹارگٹ کلرز کا سربراہ اور معلوم نہیں کون کون سے جرائم کا ذکر بتارہے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ اظہار گرفتاری کے بعد رہا

راؤ انوار کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق خواجہ اظہار نے کہا کہ وزیراعلی اور آئی جی سندھ نیک نیتی سے راؤ انوار کے خلاف کارروائی کریں تو بہتر ہے، ان کے پاس اسمبلی کا پلیٹ فارم ہے، وہ اپنی گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گا۔

Load Next Story