بنگال ٹائیگرز بھی کامیابی کی راہ پرگامزن ہوگئے
فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹ سے پچھاڑ کر سیریز 3-2 سے جیت لی
ISLAMABAD:
بنگال ٹائیگرز بھی آخر کار کامیابی کی راہ پر گامزن ہو ہی گئے، فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈیز کو 2 وکٹ سے پچھاڑ کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔
بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ کسی بڑی ٹیم کے خلاف 5 میچز کی جنگ جیتی، پانچویں میچ میں 218 رنز کا ہدف 8 وکٹ پر حاصل کیا، محمود اللہ نے 48، مشفیق نے 44 اور ناصر حسین نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں، کیماروئچ نے 5 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے مہمان ٹیم217 رنز پر آئوٹ ہوئی، کیرون پولارڈ اور ڈیرن براوو نے ففٹیز بنائی۔
تفصیلات کے مطابق صرف 30 رنز پرمیزبان کی 3 وکٹیں گرگئیں، محمود اللہ (48) اور مشفیق (44) کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز نے پوزیشن بہتر کی، پھر ناصر حسین اور مومن الحق مجموعے کو 186 رنز تک لے گئے، مومن 39 رنز پر آئوٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش جب 214 رنز تک پہنچا تو کیمار روئچ نے سوہاگ غازی (19) اور پھر عبدالرزاق (0) کو آئوٹ کرکے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، مگر ناصر نے چوکا جڑ کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلادی، انھوں نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے، روئچ نے 5 اور نارائن نے تین وکٹیں لیں۔ قبل ازیں ویسٹ انڈین ٹیم 48 اوورز میں ہی 217 رنز پر آئوٹ ہوگئی، کیرون پولارڈ 85 اور ڈیرن براوو نے 51 رنز بنائے،شفیع الاسلام نے 3وکٹیں لیں۔