جونیئرباکسنگ سندھ اے نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

بلوچستان 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل کیساتھ 50 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہا

پاک آرمی نے ایک گولڈ،2 سلور اور 3برانز میڈل کے ساتھ 50 پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان حیدر علی باکسنگ چیمپئن شپ کی جونیئر کلاس میں سندھ اے نے55 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، فاتح ٹیم نے 2،2 گولڈاور سلور جبکہ ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

بلوچستان 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ 50 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہا،پاک آرمی نے ایک گولڈ،2 سلور اور 3برانز میڈل کے ساتھ 50پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، خیبر پختونخواہ چوتھے، پنجاب پانچویں، سندھ بی چھٹے اور اسلام آباد ساتویں نمبر پر رہا۔ پکا قلعہ باکسنگ ایرینا حیدرآباد میں 46 کلوگرام کے مقابلے میں بلوچستان کے بشیر احمد نے پاک آرمی کے آصف علی کو 5-0 سے شکست دے کر گولڈ میڈل پایا،محمد فاروق (کے پی کے ) اور فرحان رضا (پنجاب ) برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔




48 کلو گرام میں سندھ اے کے محمد شعیب نے پنجاب کے محمد شعیب کو ناک آئوٹ کر دیا، ریفری نے مقابلہ روک کر انھیں فاتح قرار دیا، فیصل علی (سندھ بی) اور محمد مسعود(آرمی) نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 50کلو گرام کے مقابلے میں نوید احمد (بلوچستان ) نے فلک شیر (کے پی کے ) کو 3-2 سے قابو کیا،عبدالباسط (سندھ اے ) اور غلام عباس (آرمی) نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 52 کلو گرام کے مقابلے میں محمد ندیم (سندھ اے) نے عرفان علی (آرمی) کو 5-0 سے زیر کر کے گولڈ میڈل، ابرار حسین کے پی کے اور شمس الحق (سندھ بی) نے برانز میڈل پایا۔

54 کلو گرام میں عبدالباسط (بلوچستان ) نے نقیب اللہ (سندھ اے)کو 4-1 سے شکست دے کر گولڈ،رمیز حسین (کے پی کے) اور محمد شفیق (آرمی) برانز میڈل لینے میں کامیاب ہوئے۔ 56 کلو گرام میں محمد اعجاز(آرمی ) نے محمد فرقان بٹ (سندھ اے) کو تیسرے راونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا، جس پر ریفری نے مقابلہ روک کر محمد اعجاز کو فاتح قرار دیا،امید علی ( بلوچستان ) اور یونس خان (اسلام آباد)نے برانز میڈل حاصل کیا۔ اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قمر الدین شیخ نے کامیاب باکسرز میں انعامات تقسیم کی۔
Load Next Story