بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ پاکستانی فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل

بنگلہ دیش کو 10 وکٹ سے مات دی،علی مرتضیٰ نے ناقابل شکست56 رنز اسکور کیے


Sports Reporter December 09, 2012
ذیشان عباسی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد قیادت کے فرائض محمد جمیل نے ادا کیے۔ فوٹو : فائل

ٹوئنٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر کے فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

ٹیم نے اس سے قبل انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بھارت کو زیر کیا تھا، ذیشان عباسی کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد قیادت کے فرائض محمد جمیل نے ادا کیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم حریفوں کیلیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے،تاحال کوئی بھی اسے پریشان کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

08

گزشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا جس میں گرین شرٹس نے 10 وکٹ سے فتح حاصل کی،ادیتیا گلوبل اسپورٹس گرائونڈ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیشی بیٹنگ پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پلیئرز جلد بازی میں وکٹیں گنواتے رہے،ٹیم9 وکٹ پر صرف91 رنز ہی بنا سکی، بہادر کمار نے سب سے زیادہ20 رنز اسکور کیے۔

محمد ایاز، ذوہیب، انیس اور وقاص نے ایک،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستانی بیٹسمین اس بار بھی بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور وکٹ کے چاروں اطراف چوکوں کی بارش کرتے ہوئے ہدف صرف پانچویں اوورز میں ہی پورا کر لیا، علی مرتضیٰ نے ناقابل شکست56 رنز بنائے، محمد ایاز22 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔اتوار کو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل ہو گی، دیگر میچز میں آسٹریلیا وجنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز و نیپال،بھارت و بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں