حلیمہ قتل کیس میں رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد

ملزم رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
حلیمہ کو کراچی کی دہلی کالونی میں 25 مئی 2016 کو قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں مبینہ قاتل رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلیمہ قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے ملزم رضوان اور اس کی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی 2016 کو کراچی کی دہلی کالونی میں حلیمہ نامی خاتون کا قتل ہوا، کیا آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہے جس پر دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں