مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کیلیے وزیراعظم امریکا روانہ

وزیراعظم نوازشریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
وزیراعظم نوازشریف 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

BEIJING: وزیر اعظم نوازشریف اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے 71 ویں اجلاس میں شركت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ 21 ستمبر کو اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔



وزیراعظم پیر کے روز نیو یارك میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس میں پاكستانی وفد كی قیادت كریں گے، وزیراعظم كے دورہ امریكا میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حكام بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم بدھ كو جنرل اسمبلی كی بحث میں حصہ لیتے ہوئے امن و سلامتی سے ترقی تك اہم بین الاقوامی امور پر پاكستان كے مؤقف، كردار اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور حكومت كے تصور اور ترجیحات كو واضح كریں گے۔



وزیراعظم پیر كونیو یارك پہنچیں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں انہیں كشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت كے حوالے سے آگاہ كریں گے۔ اس كے علاوہ وزیراعظم نواز شریف 21 ستمبر كو جنرل اسمبلی كے اجلاس سے خطاب میں بھی مسئلہ كشمیر پر پاكستانی موقف كو دوٹوك انداز میں بیان كریں گے۔ وزیراعظم امن ، سلامتی اور ترقی سمیت كئی عالمی امور پر پاكستان كے كردار اور حكومتی ترجیحات كا احاطہ كریں گے جب کہ خاص طور پر مقبوضہ كشمیر میں قابض بھارتی افواج كے ہاتھوں بنیادی انسانی حقوق كی خلاف ورزیوں كا مسئلہ بھی اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیں گے كہ سلامتی كونسل كی قراردادوں كی روشنی میں كشمیریوں سے حق خود ارادیت كا وعدہ پورا كیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بربریت جاری، مزید ایک کشمیری شہید



وزیراعظم نواز شریف 19ستمبر كو پناہ گزینوں كے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس میں شركت كریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف صدر براك اوباما كی جانب سے مہاجرین كے مسئلہ پر بلائے گئے اجلاس سے بھی خطاب كریں گے جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے كہ وہ افغان مہاجرین كی رضاكارانہ واپسی اور ان كی افغانستان میں آبادكاری كے عمل كی طرف مناسب توجہ دی۔



جنرل اسمبلی كے سالانہ اجلاس كے موقع پر وزیراعظم اقوام متحدہ كے سیكریٹری جنرل سمیت كئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی كریں گے۔ اس موقع پر كشمیر كے بارے میں او آئی سی كے رابطہ گروپ سمیت دولت مشتركہ اور ڈی ایٹ سمیت كئی علاقائی تنظیموں كے وزارتی اجلاس بھی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |