حمزہ شہباز وزیراعظم کی ہدایت پر مسلح جتھے تیار کررہے ہیں نعیم الحق

قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 17, 2016
قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، ترجمان پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

پاكستان تحریك انصاف كے مركزی سیكرٹری اطلاعات نعیم الحق نے كہا ہے كہ حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كے لیے مسلح جتھے تیار کررہے ہیں لہٰذا قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں۔

تحریك انصاف كے مركزی میڈیا ڈپارٹمنٹ كے مطابق نعیم الحق كا كہنا تھا كہ (ن) لیگ كی جانب سے پنجاب میں اشتعال انگیزی كی كوششیں انتہائی قابل مذمت ہیں، (ن) لیگ رائیونڈ مارچ سے پوری طرح بوكھلاہٹ كا شكار ہے اور حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كے لیے مسلح جتھے تیارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جان لیں مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورسز خود ان كے گلے كا طوق بنیں گے، تحریك انصاف پہلے بھی (ن) لیگ كے گلوؤں كا مقابلہ كر چكی ہے، (ن) لیگ اس سے پہلے بھی گوجرانوالہ، ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد میں گلوؤں اور سیاسی پولیس سے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری كروا چكے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس تیار

نعیم الحق نے کہا کہ قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، پرامن احتجاج كو پرتشدد بنانے كی ہر كوشش كی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم پر عائد ہو گی، وزیراعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہر صورت كامیابی سے مكمل كریں گے، ہم ڈنڈا بردار یا مسلح جتھوں سے مرعوب ہوں گے نہ ہی وزیراعظم سے لوٹ مار كا حساب مانگنا ترك كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں