سینے میں تکلیف کی شکایت پر کنور نوید جمیل ادارہ قومی امراض قلب میں داخل

ڈاكٹروں كے معائنے كے بعد كنورنوید جمیل كواسپتال میں داخل كرنے كی ہدایت دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
ڈاكٹروں كے معائنے كے بعد كنورنوید جمیل كواسپتال میں داخل كرنے كی ہدایت دی گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KABUL: ایم كیوایم كے اسیر ركن قومی اسمبلی كنورنوید جمیل كو جیل میں دل كی تكلیف پر ادارہ قومی امراض قلب داخل كرلیاگیا۔

اسیر ركن كنور نوید جمیل كو جیل میں سینے میں درد اور تكلیف كی شكایت ہوئی جس پر جیل حكام كوآگاہ كیا گیا اورانہیں قومی ادارہ امراض قلب كے شعبہ حادثات میں لایاگیا جہاں تفصیلی معائنے كے بعد انہیں پرائیویٹ وارڈ میں داخل كرلیا گیا۔

ڈاكٹروں كے معائنے كے بعد كنورنوید جمیل كواسپتال میں داخل كرنے كی ہدایت دی گئی ہے۔ اسپتال كے ماہرین كے مطابق كنورنوید جمیل كی انجیوگرافی كا پلان بنایا گیا ہے جب كہ ان كے مكمل طبی معائنے كیلیے میڈیكل بورڈ بھی تشكیل دیاجائے گا جو پیركو ان كی انجیوگرافی كرےگا جس كے بعد مزید میڈیكل پلان مرتب كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں