تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔


ویب ڈیسک September 18, 2016
سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کےباعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے بھی سیف اللہ نیازی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا استعفیٰ عمران خان کو موصول ہوگیا ہے تاہم نعیم الحق نے سیف اللہ نیازی کے استعفے پر مزید بات کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں