خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے گرگئیں

یورپی آئل4.5 اور امریکی تیل6.6 فیصد سستا ہوا، قیمتیں 43.03 ڈالر فی بیرل تک نیچے آئیں


AFP September 18, 2016
الجزائر اجلاس میں اوورسپلائی سے نمٹنے کیلیے ڈیل نہ ہوئی تونرخ مزید گرسکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

KABUL: خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے مایوس کن مارکیٹ جائزوں، پرافٹ ٹیکنگ اور وافر سپلائی کے باعث کم ہوگئیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے طلب میں اضافے کی رفتار سست پڑنے کے انتباہ، امریکی سپلائی بڑھنے اور لیبیا و نائجیریا کی جانب سے آئل ایکسپورٹ میں اضافے کے اعلان پر مارکیٹ میں دباؤ بڑھا، جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کے لیے قیمت 45.77ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 4.5فیصد کم ہے، اسی طرح نیویارک میں ایک ہفتے کے اندر امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے اکتوبر میں ترسیل کے لیے سودے 6.6 فیصد کمی سے 43.03 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں اوورسپلائی سے نمٹنے کے لیے اوپیک روس ڈیل کی امید پر کچھ ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا تھا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان عارضی اور غیرپائیدار بنیادوں پرقائم تھا، اگر الجزائر میں آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ڈیل نہ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔