عزیز بھٹی پولیس کا افسران کو خوش کرنے کیلیے انوکھا ڈراما
شانتی نگر میں گینگ وار ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا.
عزیز بھٹی پولیس نے افسران بالا کو خوش کرنے کے لیے انوکھا ڈراما کیا۔
ڈالمیا شانتی نگر میں موجود گینگ وار کے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کر لیا تاہم چھاپہ مار کارروائی سے قبل پولیس افسر نے ایک اہلکار کے ذریعے ملزم کو فون کر کے چھاپے کی اطلاع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او نیو ٹائون ڈی ایس پی ناصر لودھی اور ایس ایچ او صفدر مشوانی نے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈالمیا شانتی نگر ، جھنڈو پاڑہ اور کریم بخش پاڑہ کا محاصرہ کر لیا، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے محاصرہ میں کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عزیز بھٹی پولیس نے اعلیٰ افسران کے سامنے اپنی کار کردگی ظاہر کرنے کیلیے ایس پی گلشن اقبال عاصم قائم خانی کو اطلاع دی کہ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گینگ وار کا اہم ملزم قادر بلوچ عرف گگن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر گھوم رہا ہے، ملزمان اپنے ٹارچر سیل دبئی ہائوس سے نکل کر علاقے میں گشت کر رہے ہیں اوراس وقت ملزمان کریم بخش پاڑہ گولڈن کچن والی گلی نمبر15میں موجود ہیں، ذرائع نے بتایا کہ عزیز بھٹی تھانے کے ایک افسر نے اپنے ماتحت اہلکار کے ذریعے قادر بلوچ عرف گگن کو فون کرکے چھاپے کی اطلاع دے دی ۔