عوام کو ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا ثروت قادری

نوجوان نسل کو تعلیم اور نوکریاں دے کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے.


Staff Reporter December 09, 2012
نوجوان نسل کو تعلیم اور نوکریاں دے کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا۔

کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور درست مردم شماری کیلیے ٹھوس تجاویز الیکشن کمیشن کو پیش کردی ہیں، شفاف انتخابات کے ذریعے ہی موروثی سیاست کو ختم کیا جاسکتا ہے، کارکنان اور ذمے داران آئندہ ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں عوام میں سیاسی شعور اجاگر کریں۔

06

ووٹ کی طاقت سے ہی محب وطن اور عوامی مسائل کو حل کرنے والے افراد کو منتخب کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جاسکتا ہے،انھوںنے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم اور نوکریاں دے کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، عوام ایوانوں میں ان لوگوں کو لے کر آئیں جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہوں، بیرونی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، کرپشن عروج پر ہے موجودہ حکمرانوں نے سابقہ کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

آمریت نما جمہوریت نے عوام کے حقوق کو پامال کیا ہے، پاکستان سنی تحریک جمہوری نظام کو تسلسل کے ساتھ جاری دیکھنا چاہتی ہے کیوں کہ جمہوری نظام کا تسلسل ہی آمریت کا خاتمہ ہے اور اسی سے عوام کی فلاح و بہبود و حقوق کا حصول ممکن ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں