سپریم کورٹ کا فیصلہ کراچی کے امن کیلیے سنگ میل ہے محنتی

مایوسیوں کے بادل چھٹنے والے ہیں، جلدکراچی روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا.


Staff Reporter December 09, 2012
مایوسیوں کے بادل چھٹنے والے ہیں، جلدکراچی روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کراچی میں قیا م امن کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

ووٹر لسٹ درست کرنے کا تاریخی فیصلہ اللہ کی جانب سے یہ اشارہ ہے کہ اب مایوسیوں کے بادل چھٹنے والے ہیں اورجلد ہی کراچی روشن مستقبل کی جانب گامزن ہوگا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے، کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔

07

ان خیالات کااظہار انہوں نے ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے قاعدگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پرجماعت اسلامی کے تحت منائے جانے والے یوم تشکر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امرا حافظ نعیم الرحمن، نصراللہ خان شجیع اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی میں انتخابی دھاندلی کیلیے ووٹر لسٹوں میںجس بڑے پیمانے پردھاندلی کی گئی تھی اس سے پورا انتخابی عمل مشکوک ہوکر رہ گیا تھا 'جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، اس پٹیشن کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں کو فوج کی نگرانی میں درست کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں