مہمند ایجنسی دھماکے کے مشتبہ خودکش حملہ آورکی شناخت ہوگئی وزارت داخلہ

مشتبہ شخص کی شناخت نادرا کے ڈیٹا کے ذریعے کی گئی، ترجمان وزارت داخلہ

مہمند ایجنسی کی تحصيل امبار میں نماز جمعہ كے دوران خود كش دھماكے کے نتیجے میں 36 نمازی شہيد اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو:فائل

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے دوران کئے گئے دھماکے کے مشتبہ خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مہمند ایجنسی دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت کرلی ہے، مشتبہ شخص کی شناخت نادرا کے ڈیٹا کے ذریعے کی گئی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ مشکوک شخص دھماکے میں ملوث تھا، سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مہمند خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصيل امبار میں نماز جمعہ كے دوران خود كش دھماكے کے نتیجے میں 36 نمازی شہيد اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story