سعودی عرب میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، پولیس


ویب ڈیسک September 18, 2016
پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، پولیس فوٹو؛ فائل

سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت موسیٰ علی اور محاسن ضیف اللہ الروقی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے.

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں