پنجاب حکومت نے ہر شعبےمیں میرٹ کےکلچر کو پروان چڑھایا ہے شہباز شریف

پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کے باعث کم وسائل والے طلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

قوم کےہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مسقبل ہیں، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت نے زندگی کے ہر شعبےمیں میرٹ کےکلچر کو پروان چڑھایا ہے اسی لیے محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہےہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نوجوانوں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نےزندگی کےہرشعبےمیں میرٹ کےکلچرکوپروان چڑھایاہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ قوم کےہونہار طلبہ پاکستان کا روشن مسقبل ہیں، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی نے بچے اور بچیوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے، پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کےباعث کم وسائل والےطلبہ نمایاں پوزیشن حاصل کررہےہیں اور محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
Load Next Story