پاکستان دہشت گرد ملک ہے بھارتی وزیرداخلہ کی ہرزہ سرائی

پاکستان دہشت گرد ملک ہے جس کی نشاندہی کرکے ہمیں اس کوعالمی سطح پرتنہا کردینا چاہیے،راج ناتھ سنکھ کی ہرزہ سرائی


ویب ڈیسک September 18, 2016
پاکستان مسلسل دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے،راج ناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی سطح پر تنہا کردینا چاہئے۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کوقرار دے کر بھارتی عوام اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک دے دیتے ہیں اورایسا ہی ہوا آج بھی جب مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے اڑی سیکٹرمیں قابض بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک



راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر میں کہا کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد کررہا ہے، پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے جس کی نشاندہی کرکے ہمیں اس کو تنہا کردینا چاہیے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کےنائب وزیراعلی نرمل کمار سنگھ نے بھی پاکستان پر دراندازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان، حریت رہنما اور شدت پسند بھارت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔



دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں