عرشی خان کی آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پربرہنہ احتجاج کی دھمکی

3 ہفتوں کے اندر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا فیصلہ تبدیل کرکے شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرے، عرشی خان


ویب ڈیسک September 18, 2016
آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے برہنہ حالت میں احتجاج کروں گی۔ عرشی خان فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی اداکارہ عرشی خان کا کہنا ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو تین ہفتوں کے اندر پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے برہنہ حالت میں احتجاج کروں گی۔

بھارتی اداکارہ عرشی خان جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازآل راؤنڈر شاہد آفریدی سے نہ صرف اپنی محبت کا برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ ان سے اپنے مبینہ قریبی تعلق کے حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراس بار موصوفہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل نہ کیا گیا تو وہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے برہنہ حالت میں احتجاج کریں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی سے محبت کی دعویدار عرشی خان کا پاکستان آنے کا اعلان

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ آفریدی اب بھی جوان اور فٹ ہیں لہذا انہیں ہر طرح کی کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ اگر آفریدی کو ٹیم سے باہر نکالا گیا تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نقصان ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتُر آیا

عرشی خان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی فٹنس اور ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے مجھ سے بہتر کون جانتا ہوگا اور اگر آفریدی کو تین ہفتوں میں ٹیم شامل نہ کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |