پاک بھارت ڈی جی ایم اوز رابطہ پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کےاطراف سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے، ڈی جی ایم او پاک فوج


ویب ڈیسک September 18, 2016
ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھارت کی جانب سے کی گئی درخواست پر کیا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بھارت کی درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی فوج کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران ڈی جی ایم اور پاک فوج نے بھارتی الزامات کو قبل از وقت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا،لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کےاطراف سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں جب کہ بھارت واقعے کے حوالے سے قابل عمل معلومات فراہم کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی وزیرداخلہ کی ہرزہ سرائی

واضح رہے کہ اتوار کی علی الصبح مقبوضہ کشمیر کے قصبے اڑی میں واقع بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا تھا جس میں 17 فوجی ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں