بھارتی اداکارہ تاپسی کو زندگی میں کن نازیبا حرکات کا سامنا کرنا پڑا

کئی بار لوگ مجھے غلط طریقے سے چھوتے تھے اور بس میں سفر کے دوران مجھ پرگرجاتے تھے، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک September 18, 2016
کئی بار لوگ مجھے غلط طریقے سے چھوتے تھے اور بس میں سفر کے دوران مجھ پرگرجاتے تھے، بالی ووڈ اداکارہ فوٹو:فائل

بھارتی معاشرے میں پھیلے درندگی کے واقعات سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین متاثر ہیں لیکن اب بالی ووڈ اور مقامی تامل فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی زندگی کے ایسے ہی دلخراش واقعات سے پردہ اٹھایا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی معاشرے میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہتک آمیز رویہ کوئی نیا نہیں جس کا برملا اظہار اب بالی ووڈ اداکارائیں بھی کرنے لگی ہیں جب کہ اس حوالے سے ادکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں بس کے ذریعے ہی کالج جاتی تھی اور 2 سال تک بس میں سفر کے دوران کوئی ایسا دن نہیں تھا جس دن مجھے چھیڑ خانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ہو۔

اپنی فلم ''پنک'' کی تشہیری مہم کے دوران انٹرویو میں اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں بس کے ذریعے ہی کالج جاتی تھی اور کالج کا سفر انتہائی تکلیف دہ ہوتا تھا، کئی بار سفر کے دوران لوگ مجھے غلط طریقے سے چھوتے اور مجھ پر گرجاتے تھے جب کہ لوگوں کی اس طرح کی حرکتیں برداشت کرتے کرتے تھک گئی تھی کیوں کہ بھارتی معاشرے میں عورت کا مقام ہی برداشت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں چلتی بس میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا جس کے بعد حکومتی اقدامات کے باوجود آئے روز خواتین کی عصمت دری کے واقعات رونما رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جس پر عالمی برادری نے بھارت کو خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔