لیجنڈری گلوکار کمارسانو نے فن موسیقی سے دوری کی اہم وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے بعض پروڈیوسر ناظرین کی بجائے اپنی مرضی کے گیت بنانا چاہتے ہیں، لیجنڈری گلوکار


ویب ڈیسک September 18, 2016
بالی ووڈ کے بعض پروڈیوسر ناظرین کی بجائے اپنی مرضی کے گیت بنانا چاہتے ہیں، لیجنڈری گلوکار، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار کمار سانو نے فن موسیقی سے دوری کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو کسی تعارف کے محتاج نہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا جب کہ ان کے مشہور اور سپر ہٹ گیتوں کی تعداد ان گنت ہیں تاہم فلم نگری میں کامیابی کے باوجود کمار سانو اپنی آواز کاجادو نہیں جگا رہے جس کی وجہ بتا کر انہوں نے سب کو چونکا دیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو کا کہنا تھا کہ فحاشی سے منسلک گیت نہیں گا سکتا جس کے باعث خود ہی فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے کیوں کہ آج کے دور میں گانوں کا کوئی مطلب نہیں ہے بس اس میں فحاشی کا عنصر ڈال دیا گیا ہے جس کی واضح مثال ''چاربوتل ووڈکا'' گیت ہے لہذا ایسے گیت گا کر میوزک انڈسٹری کو خراب نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ کے بعض پروڈیوسر ناظرین کی بجائے اپنی مرضی کے گیت بنانا چاہتے ہیں اسی لیے آج کل سمجھ میں نہ آنے والے گیت گائے جا رہے ہیں جس میں نہ شاعری ہے اور نہ ہی اثر اس لئے گلوکاری کو بگاڑنے کے بجائے اس سے دوری ہی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار کمار سانو اپنے سپر ہٹ گیتوں کے باعث کئی قومی اور فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔