بھارت کی جانب سے پاکستان پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں دفتر خارجہ
مقبوضہ کشمیرمیں جو ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے،ترجمان نفیس ذکریا
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے جیسے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب اڑی سیکٹر میں حملے کے بعد پاکستان پر الزامات لگانا مناسب نہیں جب کہ اس کے برعکس بھارتی بربریت کے نتیجے میں 100 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں جو ہو رہا ہے دنیا کی توجہ اس پر مرکوز ہے اور بھارتی مظالم پردنیا کے کونے کونے سے آواز بلند ہو رہی ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے 700 سے زائد کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے بھی بھارتی مظالم پرتشویش کا اظہارکیا جب کہ انسانی حقوق کمیشن اور او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی بھی نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے کے نتیجے میں 17 قابض بھارتی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا الزام پاکستان پر لگادیا۔