پاکستان نے افغان طالبان کمانڈرعبداللہ سرحدی کو رہا کردیا

فغان طالبان کمانڈر عبداللہ سرحدی کو اسلام آباد میں رہائی کے بعد ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے.


Monitoring Desk December 09, 2012
فغان طالبان کمانڈر عبداللہ سرحدی کو اسلام آباد میں رہائی کے بعد ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان نے افغان طالبان کمانڈر عبداللہ سرحدی کو رہا کردیا ہے جب کہ چند دن میں مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کمانڈر عبداللہ سرحدی کو اسلام آباد میں رہائی کے بعد ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عبداللہ سرحدی گوانتاناموبے میں بھی قید رہ چکے ہیں،جہاں سے 2005 میں رہائی کے بعد انھیں پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ امریکا اور افغان حکومتوں کی درخواست پر افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کیلیے اب ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ پاکستان اس سے قبل 14 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید طالبان رہنما ئوں کی رہائی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں