توا کباب اور توا کلیجی کی مزیدار ترکیب

گھی کو توے پر ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا آمیزہ، گردے کلیجی، دل اور دہی ڈال کر ملا لیں۔

فوٹو : فائل

توا کباب
اجزا:
قیمہ (آدھا کلو)
پپیتیکا گودا (ایک چائے کا چمچا)
گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
ہری پیاز (ایک عدد)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
ہرا دھنیا (دو کھانے کے چمچے)
ہری مرچیں (چھے عدد)
لال مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ادرک، لہسن (ایک چائے کا چمچا)
ترکیب:
قیمے میں نمک، لال مرچ، پپیتیکا گودا، ادرک، لہسن اور گرم مسالا ملا کر چاپر میں چاپرائز کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹا ہوا مسالا شامل کر کے کباب بنائیں اور توے پر سینک لیں۔ مزے دار توا کباب تیار ہیں۔

توا کلیجی
اجزا:
بکرے کی کلیجی (آدھا کلو)
لیموں کا رس (چار چائے کے چمچے)
پسی ہوئی ادرک (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا لہسن (ایک چائے کا چمچا)
سفید زیرہ (آدھا چائے کا چمچا)
ثابت سرخ مرچ (دو چائے کے چمچے) بھون کر کوٹ لیں
تیل (آدھی پیالی)
ترکیب:
کلیجی میں لہسن، ادرک، لیموں کا رس، سفید زیرہ، نمک اور ثابت مرچ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ ایک توے پر تیل گرم کر لیں۔ اس کے بعد اس پر مسالا لگی ہوئی کلیجی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ لذیذ توا کلیجی تیار ہے۔ آپ اسے سلاد اور چپاتیوں کے ساتھ پیش کر سکتی ہیں۔

کلیجی گردہ مسالا
اجزا:
بکرے کی کلیجی (ایک کلو)
گردہ (ایک پاؤ)
تیل (ایک پیالی)
پیاز (دو عدد)
لہسن ادرک (دو کھانے کے چمچے)
دہی (ایک پیالی)
نمک (حسب ذائقہ)
لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
ہلدی (ایک چائے کا چمچا)
ٹماٹر (تین سے چار عدد)
املی (ایک کھانے کا چمچا)
میتھی (ایک کھانے کا چمچا)
ہری مرچ (چھے سے آٹھ عدد)
ترکیب:
پہلے تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا تل لیں، پھر اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر کچھ دیر مزید تلیں۔ اس کے بعد کلیجی، گردے، دہی، نمک، لال مرچ، ہلدی، ٹماٹر اور املی کا آمیزہ شامل کر کے پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں۔ آخر میں میتھی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔

اسپیشل بیف
اجزا:
بڑے کا گوشت (آدھا کلو)

نمک (ایک چائے کا چمچا)
کٹی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
لیموں کا رس (دو کھانے کے چمچے)
ادرک (ایک چائے کا چمچا)
لہسن (ایک چائے کا چمچا)
پیپتا (ایک کھانے کا چمچا)
پیاز (ایک عدد)
ٹماٹر (ایک عدد)
ترکیب:
گوشت کے پتلے پتلے ٹکڑے کر لیں۔ اب اسے تمام اجزا کے ساتھ اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈالیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر ڈھک دیں۔ جب گوشت گل جائے، تو بھون لیں۔ گول کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز کے ساتھ نوش کریں۔

اسپیشل کڑاہی کباب
اجزا:
قیمہ (آدھا کلو)
ہرا دھنیا (آدھی گٹھی)
ادرک، لہسن (ایک چائے کا چمچا)
کورن فلور (ایک چائے کا چمچا)
نمک (ایک چائے کا چمچا)
دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)
بیکنگ پاؤڈر (آدھا چائے کا چمچا)
زیرہ (آدھا چائے کا چمچا)
گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)
ہری مرچ (دو عدد)
ڈبل روٹی کا توس (ایک عدد)
ترکیب:
قیمے کو صاف کر کے اس میں ہرا دھنیا، ادرک، لہسن، کورن فلور، نمک، دھنیا، بیکنگ پاؤڈر، زیرہ، گرم مسالا، ہری مرچ، پیاز اور ڈبل روٹی کے توس کو اچھی طرح ملا لیں۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب اس آمیزے کے لمبے لمبے کباب بنالیں اور تل لیں۔
کری بنانے کے لیے:
پیاز کو تل لیں، پھر اس میں ادرک لہسن تلے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچیں شامل کریں۔ اس کے بعد اس میں تلے ہوئے کباب شامل کر کے دم پر رکھیں۔ آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

کٹاکٹ
اجزا:
بکرے کی کلیجی،گردہ اور دل، (ایک، ایک پاؤ)
مغز (ایک عدد)
دہی(دو پیالی)
ہرا دھنیا (آدھی گٹھی)
پسے ہوئے ادرک لہسن (دو کھانے کے چمچے)
ہری مرچ (پانچ سے چھے عدد)
گھی (آدھی پیالی)
کٹی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
ہلدی (ایک چائے کا چمچا)
قصوری میتھی (ایک چائے کا چمچا)
کُٹا ہوا سوکھا دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک کا رس (دو کھانے کے چمچے)
کُٹی ہوئی لال مرچ (دو کھانے کے چمچے)
نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
پہلے کلیجی، دل اور گردوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ان پر ادرک کا پانی لگا کر دس سے پندرہ منٹ رکھیں، پھر دھو کر ایک طرف رکھ دیں، پھر ایک پتیلی میں دو پیالی پانی اور آدھا چمچا ہلدی ڈال کر ابالیں۔ اس کے بعد مغز ڈال کر چار سے پانچ منٹ مزید ابالیں اور چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔ گھی کو توے پر ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا آمیزہ، گردے کلیجی، دل اور دہی ڈال کر ملا لیں۔
اس کے بعد کچھ دیر ڈھانپ کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب دل، گردے اور کلیجی گل جائیں، تو ان میں زیرہ، کُٹی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ، سوکھا دھنیا، نمک، ہلدی اور ہری مرچ ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں دھنیا، قصوری میتھی اور مغز ڈال کر ملائیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں لیجیے۔ مزے دار کٹاکٹ تیار ہے۔
Load Next Story